عہدیدار حالات معمول پر آنے تک تمام علاقوںمیں سنجیدگی سے کام کریں

   

کووڈ 19 کی علامت ظاہر ہونے پر فوری کارروائی کی ہدایت ، ضلع کلکٹر
سوریاپیٹ /29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر سوریاپیٹ ٹی ونیء کرشنا ریڈی نے کورونا وائرس سے مکمل نجات کیلئے اور حالات کے معمول آنے تک تمام علاقوں میں مقررہ کردہ عہدیداران کو سنجیدگی سے کام کرنے کی ہدایت کی ۔ ضلع کلکٹر سوریاپیٹ نے ضلع ایس پی سوریاپیٹ آر بھاسکرن کے ہمراہ مدیر اعلان منڈل کے پولاملہ موضع کا دورہ کیا ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ کوویڈ 19 کی علامت ظاہر ہونے کی صورت میں فوری تمام اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور ہر گاؤں میں بائیو کلورائڈ کا چھڑکاؤ کرنے ، گھروں کا سروے کرنے اور باقعدگی سے صاف صفائی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کنٹونمنٹ زون میں عوام کو پریشانی درپیش نہ ہو ۔ اس کیلئے وقتاً فوقتاً اشیائے ضروریہ اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ ضلع کلکٹر نے پولاملہ موضع میں رہنے والی عوام سے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے لئے جانے والے اقدامات کے بارے میں وضاحت لی اور ضلع کلکٹر نے عوام کو مشورہ کیا کہ وہ گھروں میں ہی محصور رہیں اور کنٹونمنٹ علاقوں میں کڑی نگاہ رکھنے کا متعلقہ عہدیدایران کو حکم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ میں پولاملہ موضع میں کورونا وائرس کے مثبت اثرات نظر آئی ہیں ۔ اس علاقے سے 12 پرائمری رابطہ رکھنے والے اور 37 سکنڈری رابطہ رکھنے والوں کی شناخت کی گئی ہے اور تمام افراد کی مکمل طبقی جانچ کی گئی اور ضلع کلکٹر سوریاپیٹ نے عوام سے اپیل کی کہ سماجی دوری بنائے رکھے ۔ ڈاکٹرس کے مشورے کے مطابق ماسک لازمی طور پر پابندی سے استعمال کریں ۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر نے عوام کو پریشاین نہ ہونے اور افواہوں کے پھیلانے اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ اس موقع پر تحصیلدار رام پرساد ، ایم پی ڈی او سروجنی سی آئی روی ، سرپنچ بھوانی اور دیگر شامل تھے ۔