حیدرآباد : یکم / ستمبر (سیاست نیوز) ریاست میں بارش کی وجہ سے حیدرآباد میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ۔ حیدرآباد میئر گدوال وجیہ لکشمی نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ عوام کی خدمت کیلئے تیار رہیں ۔ زونل کمشنرس ، سٹی پلانگ حکام کے ساتھ ٹیلی کانفرنس میں میئر نے کہا کہ مسلسل بارش سے پانی کا بہاؤ بڑھتا جارہا ہے ۔ بوسیدہ مکانات اور کمپاؤنڈ والس سے عوام کو کسی محفوظ مقام کو منتقل کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنرس ، اے ایم او ایچ ، ای ای اپنے علاقہ میں مسلسل نظر رکھیں اور کنٹرول روم سے رابطہ میں رہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ضرورت پر جی ایچ ایم سی کنٹرول روم نمبر 040-21111111 ، ڈی آر ایف (حیڈرا) فون نمبر 9000113667 یا پھر مائی جی ایچ ایم سی ایپ پر اطلاع دیں ۔ ش