ہردوئی : اتر پردیش کے ہردوئی ضلع میں خاتون عہدیدارکے ساتھ دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ انتظامیہ میں تعینات ایک فرضی آئی اے ایس جوائنٹ مجسٹریٹ نے ایک خاتون عہدیدارکے ساتھ شادی کا جھوٹا وعدہ کرکے اسے دھوکہ دیا ۔ ہردوئی پولیس نیرج جدون نے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ضلع کی متاثرہ خاتون عہدیدار نے پرتاپ گڑھ ضلع کے بھگوان پورکے رہنے والے لال جی پانڈے کے بیٹے مکیش کمار پانڈے پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا ہے۔ اس معاملے میں ہردوئی کے ایس پی نے کہا کہ5 جنوری 2025 کو پڑوسی ضلع میں تعینات ایک خاتون عہدیدار نے درخواست دی تھی کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزم ہرکیش پانڈے کو گرفتارکیاگیا۔ ہریکیش خودکو آئی اے ایس افسر کہتا ہے۔خاتون نے بتایا کہ ملزم نے شادی ڈاٹ کام پر آئی اے ایس افسرکی آئی ڈی بنائی اور اس سے شادی کے نام پر 2 لاکھ روپے سے زیادہ کی دھوکہ دہی کی، ہردوئی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نیرج جدون نے بتایا کہ جب خاتون عہدیدارکی طرف سے درج کیس کی تحقیقات شروع کی گئی تو ملزم کا نام انکیت پانڈے ولد لال جی پانڈے تھا۔