عیدالاضحی اور محرم میں غیرقانونی افغانیوں کے پشاور میں داخلے پر پابندی

   

پشاور : عیدالاضحی اور محرم میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کا پشاور میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او)پشاور قاسم علی خان نے کہا ہے کہ سیکوریٹی خدشات اور جرائم پر قابو پانے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن مذہبی تہوار یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، عید اور محرم میں غیرقانونی افغان شہریوں کا شہر میں داخلہ بند ہو گا۔قاسم علی خان کا کہنا ہے کہ حساس مقامات اور عبادت گاہوں کی سیکوریٹی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا، عید اور محرم پر سیکوریٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے جائیں گے۔سی سی پی او نے کہا کہ سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔