عیدالاضحی کے موقع پر آن لائن بکروں کی خریداری دھوکہ دہی ممکن

   

Ferty9 Clinic

عالمی ادارہ صحت کے رہنمایانہ خطوط میں انتباہ ، سوشیل میڈیا کے جاذب نظر پیشکش سے ہوشیار رہنے کی ضرورت
حیدرآباد۔ عید الاضحی کے موقع پر آن لائن بکروں کی خریداری دھوکہ دہی ثابت ہوسکتی ہے۔ کورونا وائرس کی وباء کے اس دور میں جہاں آن لائن تجارتی سرگرمیو ںاضافہ کے ساتھ ساتھ سائبر دھوکہ دہی کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ایسے میں یہ دیکھا جا رہاہے کہ عید الاضحی کے موقع پر آن لائن بکروں کی فروخت کے اشتہارات بھی نظر سے گذرنے لگے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ شہریو ںکی سہولت کے لئے بازار نہ لگائے جانے کے سبب پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے کیلئے آن لائن جانوروں کی فروخت کی جار ہی ہے لیکن محکمہ پولیس اور سائبر کرائم کے عہدیداروں نے اس سلسلہ میں شہریوں کو چوکنا رہنے اور سائبر دھوکہ دہی کا شکار نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان دھوکہ دہی کا شکار نہ ہوں اور مکمل تحقیق کے بعد ہی کوئی رقمی لین دین کریں۔ ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے ساتھ ہی محکمہ داخلہ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق سائبر دھوکہ دہی کے واقعات میں اضافہ کے خدشات کے تحت اس بات کا انتباہ جاری کیا گیا تھا کہ عوام آن لائن رقمی لین دین کی معاملتوں کے سلسلہ میں احتیاط سے کام لیں اور ان جبکہ ان حالات میں عید الاضحی آرہی ہے تو سوشل میڈیاکے کئی پلیٹ فارمس پر آن لائن بکروں اور جانوروں کی فروخت کے علاوہ بکنگ کے لئے رقومات کی وصولی اور گھر تک پہنچانے کے جاذب نظر دعوے کئے جانے لگے ہیں لیکن اس سلسلہ میں کوئی تحقیق کے بغیر بکنگ اور آرڈر کیا جانا شہریوں کیلئے نقصان کا سبب بن سکتا ہے اسی لئے شہریوں کو عید الاضحی کیلئے آن لائن بکروں کی خریدی میں احتیاط کے ساتھ تحقیق لازمی کرلینی چاہئے کیونکہ اگر کوئی آن لائن رقمی لین دین ہوتا ہے اور کوئی سائبر جرائم کا شکار ہوتا ہے تو اس کی رقومات کی واپسی انتہائی مشکل ہوتی ہے اسی لئے عید الاضحی کے لئے آن لائن بکروں کی خریداری اور بکنگ کے نام پر کی جانے والی دھوکہ دہی کا شکار ہونے کے بجائے جانکاری حاصل کرنے کے علاوہ شخصی طمانیت حاصل کرنے کے بعد ہی آن لائن جانوروں کی خریداری کریں۔ شہر حیدرآباد میں پہلی مرتبہ آن لائن بکروں کی فروخت نہیںکی جا رہی ہے بلکہ گذشتہ دو تا تین برسوں سے آن لائن بکروں کی خریدو فروخت کے علاوہ حصوں کی بکنگ اور قربانی کے امور کی تکمیل کی جا رہی ہے لیکن اس مرتبہ آن لائن بکروں کی خرید و فروخت کے رجحان میں ریکارڈ کئے جانے والے اضافہ کے سبب دھوکہ دہی کے خدشات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے ۔