بلدی انتظامات کا جائزہ ، جگتیال میں ضلع کلکٹر جی روی کا خطاب، مسلم رہنماؤں کے ساتھ اجلاس
جگتیال: جگتیال ضلع کلکٹر جی روی نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ عید الفطر کے موقع پرسخت انتظامات کئے جائیں ۔ عیدالفطر کے موقع پر انتظامات کے سلسلے میں انھوں نے دفتر ضلع کلکٹر میں مسلم رہنماؤں کے ساتھ اجلاس کا انعقاد عمل میں لاکر کہا کہ مسلم بھائیوں کے ذریعہ عیدگاہ پر اجتماعی عبادت کے پیش نظر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔پینے کے پانی کی فراہمی اور دیگر سہولیات کی فراہمی سے متعلق بلدیات کی جانب سے فراہم کئے جانے والے انتظامات کا ضلع کلکٹر نے جائزہ لیا۔مساجد کی صفائی کیلئے خصوصی ٹیموں کومقرر کرنے ،مساجد میں شامیانے کے انتظامات،مچھروں کے خاتمے کیلئے فاگنگ مشین کا استعمال کرنے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔عیدالفطر کے موقع پر لائٹ، پانی، کے مسائل درپیش نہ ہونے کو یقینی بنانے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔کمشنران بلدیات کو قبل از وقت ہی تمام انتظامات کرنے اور محتاط رہنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔اس موقع پر ضلع ایس پی سندھو شرما نے اپنے خطاب میں کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر کئے جانے والے انتظامات سے متعلق ضلع کلکٹر نے 31/ مارچ کے دن ہی تمام محکمہ جات کو احکامات کو جاری کیا۔جسکی تعمیل کرنے کی انھوں نے ہدایت دی۔پرامن ماحول میں عیدالفطر کو منانے کیلئے تمام ضروری اقدمات کرنے کی انھوں نے ہدایت دی۔کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال کو درپیش نہ ہونے کیلئے سخت انتظامات کرنیکا انھوں نے تیقن دیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر بی ایس لتا، آر ڈی او جگتیال مادھوری، ،پی ڈی ڈی آر ڈی اے ونود،انچارج ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود کے۔لکشمی نارائنا،کمشنران بلدیات، مسلم رہنما اور دیگر موجود تھے۔