حیدرآباد ۔16 مئی (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی ایمپلائز سرویسیس اسوسی ایشن نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو ایک مکتوب ارسال کرتے ہوئے اس بات کی خواہش کی کہ وہ عیدالفطر کے پیش نظر ملازمین کی تنخواہیں عید سے قبل ادا کریں۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں کہا کہ بوجہ کوویڈ۔19 حکومت سے بہترین انتظامات کرتے ہوئے وائرس کو پھیلانے سے اقدامات کررہی ہے جبکہ موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مؤظف ملازمین کے وظیفوں میں تخفیف کی ہے جس کی وجہ سے ملازمین اور مؤظف ملازمین مختلف مسائل کا شکار ہوگئے ہیں ایسے میں عیدالفطر بھی قریب آگئی ہے لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ وہ عیدالفطر کے پیش نظر تمام برسرخدمت ملازمین کی تنخواہوں اور وظیفوں کو مکمل طور پر جاری کریں۔