نظام آباد :27؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سینئر کارپوریٹر ڈویژن نمبر 58 دھارو گلی نظام آباد مسٹر ایم اے قدوس کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر اپنی رہائیش گاہ پر عید ملاپ تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جسمیں بحیثیت مہمان خصوصی نظام آباد ایم ایل اے مسٹر بیگالا گنیش گیتا نے شرکت کی انکے علاوہ نوڈا چیرمن پر ابھاکر ریڈی، کارگزار صدر عید گاہ کمیٹی محمد افضل الدین، بی آریس قائدین ڈنڈوشیکھر،راجندر پرساد، سر پا را جو۔ یم اے جلیل یم اے معبود تنویر، حلیم قمر، اختر احمد خان اور بزرگوں و نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کارپوریٹریم اے قدوس، یم اے قدیر تاج، ڈویژن صدر یم اے مجاہد یم اے صوفی نے ایم ایل اے گنیش گپتا کی شالپوشی و گلدستے پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور خیر مقدم کیا اور شیر خورمہ سے مہمانوں کی تواضع کی گئی اس موقع پر یم ایل اے گیش نے اس محفل میں موجود احباب سے نظام آباد کی ترقی اور حکومت کی فلاحی اسکیمات سے مستفید ہونے کا مشورہ دیا ۔