نظام آباد۔17 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عیدگاہ قدیم و جدید و قبرستان کمیٹی نظام آباد کی تقریباً 50 سالہ قدیم اور بوسیدہ عمارت کو منہدم کرنے کے بعد نئے دفتر کی تعمیر کے لیے میئر نظام آباد اومارانی کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا۔ نئے دفتر کی تعمیر پر تقریباً 20 لاکھ روپئے خرچ کیے جائیں گے جس کے لیے ڈیویژن 33 کے کانگریس انچارج کارپوریٹر محمد احمد نے اپنے ڈیویژن کے لیے مختص فنڈز فراہم کیے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ قبرستان ڈیویژن 34 میں واقع ہے، جہاں بی جے پی کے کارپوریٹر نمائندگی کرتے ہیں، تاہم محمد احمد نے اپنے ڈیویژن کے فنڈز سے قبرستان کے دفتر کی تعمیر کے لیے رقم مختص کرتے ہوئے عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں کے تئیں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کمیٹی کے صدر عبدالرحمن بازاررہ نے قبرستان میں بورویل کی تنصیب کی درخواست کی، جس پر میئر اومارانی نے جلد از جلد بورویل نصب کرنے کا تیقن دیا۔ اس کے علاوہ دفتر کے لیے ضروری انفراسٹرکچر اور دو کمپیوٹرس کی فراہمی کی اپیل بھی کی گئی، جس پر میئر نے انفراسٹرکچر فراہم کرنے کا اعلان کیا، جبکہ کانگریس کارپوریٹر ڈیویژن 58 عبود بن حمدان نے اپنی جانب سے ایک کمپیوٹر فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ میئر اومارانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قدیم عمارت بوسیدہ س موقع پر کمیٹی کے صدر عبدالرحمن بازاررہ نے مہمانوں کی شال پوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ تقریب میں کانگریس کارپوریٹرس عبود بن حمدان اور محمد انور، کانگریس انچارج کارپوریٹرس نعیم شہران اور سجاد راحیل، سینئر کانگریس قائد محمد جاوید اکرم، کانگریس ترجمان مسعود احمد اعجاز، مولانا احسان قاسمی، اسد بن حمدان، افسر خان، محمد عیسیٰ، محمد جاوید، عمران، ریاض، مزمل، رؤف، فیروز، عامر آن لائن سنٹر اور رفیق کے علاوہ کمیٹی کے نائب صدر محمد عبدالرفیق، آرگنائزنگ سکریٹری وسیم احمد، خازن عنایت علی افروز، ایگزیکٹیو ممبر محمد احسن پاشاہ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔