درکار تعمیری کاموںکا جائزہ ‘105کروڑروپئے فنڈس کی منظوری
محبوب نگر۔14فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عیدگاہ وقف رحمانیہ اپنی خوبصورتی اور وسعت کی وجہ سے ایک خصوصی اورمنفرد مقام رکھتا ہے ۔ اس کومزیدخوبصورت اور سہولت بخش بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مقامی رکن اسمبلی ایم سرینواس ریڈی نے کیاوہ آج ٹی ایم ایف سی چیئرمین عبیداللہ کوتوال ودیگر قائدین کے ہمراہ عیدگاہ وقف رحمانیہ کا معائنہ کررہے تھے ۔انہوںنے کہا کہ عیدگاہ کی ترقی کیلئے1.5کروڑکی منظوری عمل میںلائی گئی ہے ۔ انہوں نے عیدگاہ کے تعمیری درکارکاموں سے واقفیت حاصل کی ۔ عیدین کے موقع پرمصلیوں کی تمام تر سہولتوںکو پیش نظررکھاجائے گا۔ عبیداللہ کوتوال نے کہا کہ مسلمانان محبوب نگرکی دیرینہ خواہش تھی کہ عیدگاہ کے تعمیری و توسیعی کام پورے کیے جائیں۔ ضرورت پڑنے پرمزیدفنڈس کیلئے نمائندگی بھی کی جائے گی۔ اس موقع پرمحمدتقی حسین تقی صدرعیدگاہ کمیٹی حافظ ادریس معتمد‘ سراج قادری ‘محمدبشیراحمد‘سید سعادت علی (سعد اللہ )‘ سابق کونسلرس کے علاوہ ابراہیم قادری ‘اظہر‘عظمت ‘اکبر‘طاہر‘ ظہیر‘ساجد‘ ساگرین ٹیک ودیگر موجودتھے ۔