عیدگاہ مسجد کرشنا جنم بھومی کیلئے درخواست مسترد

   

نئی دہلی: ایودھیا رام مندر کیس کے بعد کرشنا جنم بھومی کے قریب واقع ایک مسجد کو ہٹادینے کیلئے داخل کردہ درخواست کو اترپردیش کی عدالت نے مسترد کردیا۔ درخواست گزار کا دعویٰ تھا کہ اترپردیش کے متھرا میں بھگوان کرشنا کی جائے پیدائش پر اورنگ زیب کی فوج نے کیشودیوی کا مندر گرا کر عیدگاہ مسجد تعمیر کی تھی۔ متھرا کی سیول کورٹ میں وکیل نے درخواست داخل کی تھی۔ وکیل وشنو جین نے کہا کہ 13.37 ایکر کی اراضی کے ساتھ ہی شاہی عیدگاہ مسجد تعمیر کی گئی ہے جبکہ یہ علاقہ بھگوان کرشنا کی جائے پیدائش ہے۔ عدالت نے ان کی درخواست کو بابری مسجد کے فیصلہ کے فوری بعد مسترد کردیا۔ عدالت نے اس کیس کو سماعت کیلئے قبول کرنے سے انکار کردیا۔