حیدرآباد 20 مارچ ( سیاست نیوز ) عیدالفطر کے موقع پر شہر کی عیدگاہوں میں نماز عید کے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ عیدگاہ میر عالم میں نماز عید الفطر 10 بجے دن ادا کی جائے گی ۔ 9 بجے تا 9.30 بجے مولانا محمد سیف اللہ شیخ الجامعہ ‘ جامعہ نظامیہ کا خطاب ہوگا ۔ 9.30 بجے 10 بجے دن امیر ملت اسلامیہ مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ خطاب کریں گے ۔ نماز عیدالفطر کی امامت امام مکہ مسجد مولانا محمد رضوان قریشی کریں گے ۔ اسی طرح قدیم عیدگاہ مادنا پیٹ میں بھی نماز عید الفطر ٹھیک 10 بجے دن ادا کی جائے گی ۔ مولانا قاری سید یوسف مدنی نماز عید کی امامت کریں گے ۔ عیدگاہ اجالے شاہ سعید آباد میں نماز عیدالفطر صبح 8 بجے ادا کی جائے گی ۔ اسی طرح تاریخی مکہ مسجد میں نماز عیدالفطر 10 بجے دن ادا کی جائے گی ۔ مولانا حافظ عبدالطیف امام مکہ مسجد امامت کریں گے ۔شاہی مسجد باغ عامہ میں نماز عید الفطر 9.30 بجے ادا کی جائے گی ۔ امامت مولانا محمد احسن بن محمد الحمومی کریں گے ۔ عیدگاہ میر عالم ‘ قدیم عیدگاہ مادنا پیٹ اور تاریخی مکہ مسجد میں نماز عید کے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ عیدگاہوں کے اطراف نماز عید کیلئے جائے نماز اور شامیانوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔ مصلیان کرام کی سہولت کیلئے پینے کے پانی کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔ دونوں شہروں میں عیدگاہوں اور مساجد کے اطراف صفائی کے موثر انتظامات بھی کئے گئے ہیں ۔