عیدگاہ میں بہتر انتظامات کرنے عہدیداروں کو ہدایت

   

میڈیا کے نمائندوں سے رکن اسمبلی ینم سرینواس ریڈی کی بات چیت
محبوب نگر ۔ 9 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نماز عید الفطر کے موقع پر مسلمان بھائیوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو، بہتر سے بہتر انتظامات کئے جائیں۔ یہ ہدایت مقامی ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے میونسپل کمشنر و دیگر عہدیداروں کو دی۔ وہ عیدگاہ وقف رحمانیہ محبوب نگر کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شدید موسم گرما کے پیش نظر پینے کا پانی، شامیانے صاف صفائی کے کاموں میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے۔ مصلیوں کے عیدگاہ میں داخل ہوکر دعا کے اختتام تک بہتر نظم کیا جائے۔ انہوں نے وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ آئندہ 2 برس میں اس عیدگاہ کو سہولتوں سے آراستہ اور خوبصورت بنائیں گے۔ ان کے ہمراہ سید سعادت علی سعد اللہ جنیدی، ریاستی ایم ایف سی چیرمین عبید اللہ کو توال، چیرمین بلدیہ آنندگوڑ وائس چیرمین شبیر احمد و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر کانگریس قائدین محمد فیاض، عظمت علی سراج قادری، ظہیر و عیدگاہ کمیٹی کے ذمہ داران موجود تھے۔