دبئی ۔، 2 جون ( اے ایف پی) ۔متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات سے قبل ہوٹلز میں بکنگ کا زبردست ہجوم دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں کئی ہوٹلز مکمل یا تقریباً مکمل بْک ہو چکے ہیں۔ اس اضافے کی بڑی وجہ مقامی رہائشیوں کا اسٹے کیشن کو ترجیح دینا ہے، کیونکہ امریکہ اور شینجن ویزا اپائنٹمنٹس حاصل کرنے میں جاری مشکلات نے ترجیحات کو بدل دیا ہے ۔