ابوظہبی۔ 3 جون (ایجنسیز) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مختلف مقدمات میں سزا یافتہ 963 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق صدر نے ان قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ان پر عائد مالی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا بھی وعدہ کیا ہے، جو ان کی سزا پر عمل درآمد کے دوران عائد ہوئی تھیں۔یہاقدام صدر محمد بن زاید النہیان کی اس انسانی ہمدردی پر مبنی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد قیدیوں کو نئی زندگی شروع کرنے کا موقع دینا، خاندانی رشتوں کو مضبوط بنانا، اور معاشرے میں معافی اور ہمدردی جیسے اعلیٰ اقدار کو فروغ دینا ہے۔