عید الاضحی سے قبل کرناٹک میںگاؤکشی کے مسئلہ کو ہوا دینے کی کوشش

   

بنگلورو۔ کرناٹک میں بی جے پی کو بر سر اقتدار آئے اب ایک برس ہونے کو ہے۔ اس ایک برس کے دوران گاؤکشی کا معاملہ سامنے نہیں آیا، اب جب کہ بقر عید قریب ہے، بی جے پی حکومت کو گاؤ رکشا کی یاد آئی ہے۔ ریاستی وزیر مویشی پالن پربھو جوہان نے ایک بار پھر گاؤ کشی پر مکمل پابندی کا مسئلہ اٹھایاہے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ پربھو چوہان ہی کرناٹک میں وزیر اقلیتی امور، حج و اوقاف بھی ہیں۔ ایک طرح سے مختار کل ہیں۔ ایک جانب انھیں جانوروں کا بھی پالن کرنا ہے اور اقلیتوں کے مفادات کا تحفظ بھی کرنا ہے۔