ممبئی ، 6 جون (یو این آئی) مہاراشٹرا سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلے میں قربانی سے گریز کریں۔ ساتھ ہی بی ایم سی اور حکومتی گائڈ لائن پر عمل کریں۔ پاکی نصف ایمان ہے ، اس لئے پاکی کا خاص خیال رکھیں- اتنا ہی نہیں قربانی سے متعلق جو بھی گائڈ لائن اور رہنمایانہ اصول طے کئے گئے ہیں، اس کی تابعداری لازمی ہے ، تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عیدالاضحی پر برادران وطن کو کوئی پریشانی نہ ہو یہی اسلام کی اصل تعلیمات ہے ۔عید آپسی محبت بھائی چارگی اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ منائیں۔