عید الاضحی کی آمد کے ساتھ ہی جانوروں کی چوری کی وارداتیں

   

فیصل آباد: عید قربان کی آمد کے ساتھ ہی جانوروں کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا، ان لائن کے مطابق کھرڑیانوالہ کے علاقہ 194 رب میں بیوپاری یوسف جاوید کے ڈیرے سے 7 بکرے، تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 276 جب کے رہائشی شہزاد کے ڈیرے سے 2 بکرے، روڈالہ روڈ کے علاقہ 280 گب کے انور خان کے ڈیرے سے 5 لاکھ روپے مالیت کے جانور اور تھانہ صدر کے علاقہ ڈھڈی والا سے فضل کے گھر کے باہر سے بکرا چور لے اْڑے، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نامعلوم چوروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔