عید الفطر کے موقع پر دیہی مکانات مالکان کے حوالے کر دئیے جائیں گے: صدر اردغان

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر غازی آنتیپ کی تحصیل نور داع اور قہرمان ماراش کی تحصیل ترک اولو میں مکمل ہونے والے اوّلین دیہی مکانات کو مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا۔صدراردغان نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں افطاری کے موقع پر 6 فروری کے قہرمان ماراش مرکز والے زلزلوں کے بعد علاقے میں امدادی کام کرنے والے بلدیہ اہلکاروں، امدادی ٹیموں اور زلزلہ زدگان کے ساتھ ملاقات کی۔افطاری سے خطاب میں صدراردغان نے متاثرہ علاقوں میں خیموں، کنٹینروں اور پری فیبرک مکانات کی تنصیب کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ ملّت اپنے پورے امکانات کے ساتھ اور حکومت اپنے تمام اداروں کے ساتھ زلزلے کے اوّلین لمحات سے ہی زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملبہ ہٹانے کا کام پوری رفتار سے جاری ہے اور پائیدار مکانات کی تعمیر بھی تیز رفتار سے جاری ہے۔ یہ مکانات سال کے اندر اندر مکمل ہو جائیں گے۔صدراردغان نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ہم غازی آنتپ کی تحصیل نورداع میں اور قہرمان ماراش کی تحصیل ترک اولو میں مکمل ہونے والے اوّلین دیہی مکانات کو مالکان کے حوالے کر دیں گے۔