عید الفطر کے پیش نظر ، سیویاں سازی میں اضافہ

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ماہ رمضان کے آخری چند دن باقی رہ گئے ہیں ، ہاتھ کی بنی ہوئی سیویاں جس کی مانگ میں کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔ عید الفطر میں شیرخورمہ بنایا جاتا ہے جو دودھ ، کھجور ، سیویاں اور خشک میوے سے تیار کیا جاتا ہے جو ہر ایک شخص کو پسند بھی آتا ہے ۔ شیرخورمہ میں ہاتھ کی بنی ہوئی سیویاں شیرخورمہ کی مٹھاس میں اضافہ کرتی ہے ۔ ہاتھ کی بنی ہوئی سیویاں بے حد پسند کی جاتی ہے جو آج بھی حیدرآباد میں چند خاندان موجود ہے جو اسے تیار کرتے ہیں ۔ یہ سیویاں مہنگی ہوتی ہے لیکن لوگ اسے آج بھی پسند کرتے ہیں ۔ سیویوں کی تیاری میں مہینوں کا وقت لگتا ہے اور محنت بھی زیادہ لگتی ہے ۔ یہ سیویاں صرف رمضان میں ہی فروخت کی جاتی ہے ۔ رمضان کے بعد ان سیویوں کو بہت کم ہی لوگ استعمال کرتے ہیں ۔۔ ش