سری نگر: سی پی آئی(ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تریگامی نے جموں وکشمیر و بیرونی جیلوں میں بند کشمیری قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں ہو رہے غیر معمولی اضافے کے پیش نظر ان قیدیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینکڑوں کشمیری قیدی جن میں کچھ کمسن قیدی بھی شامل ہیں، جموں وکشمیر اور باہر کے جیلوں میں برسوں سے بند ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان میں کچھ قیدی کئی برسوں سے بند ہیںجن کے کیسوں پرنظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے ۔