دبئی ۔، 2 جون ( اے ایف پی) ۔دبئی میں صبح سونے کی قیمتوں میں بحالی دیکھنے میں آئی، جہاں عید الاضحیٰ کی تعطیلات سے قبل فی گرام قیمت میں 3 درہم کا اضافہ ہوا۔ 24 قیراط سونے کی قیمت ہفتہ وار اختتام پر 396.25 درہم فی گرام تھی، جو پیرکے روز بڑھ کر 399.25 درہم فی گرام ہوگئی۔ دیگر اقسام میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں 22 قیراط سونا 369.75درہم، 21 قیراط 354.5 درہم اور18 قیراط Dh303.75 فی گرام پر کھلا۔ امارات میں جمعرات سے تعطیلات ہیں ۔