عید قرباں :شرپسندوں کیخلاف کارروائی : فڈنویس

   

ممبئی ۔17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عیدالضحیٰ کے موقع پر ریاست مہاراشٹر میں مسلمانوں کے اہم فریضے کو ادا کرنے میں خلل ڈالنے والے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی یہ یقین دہانی آج یہاں مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڈ نویس نے مسلم ارکان اسمبلی اور اعلیٰ سرکاری افسران کی ایک میٹنگ کے دوران دی جہاں مہاراشٹر کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محمد عارف نسیم خان نے بیرون مہاراشٹر سے قربانی کے جانوروں کے ریاست میں داخل ہونے والے چیک پوسٹ پر بجرنگ دل اور دیگر شرپسندوں کی جانب سے جانوروں کے بیوپاریوں کو ہراساں کئے جانے کی شکایت کی اور کہا کہ قانون کو کسی کو بھی ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے لہذا ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جس پر وزیر اعلیٰ نے پولس افسران کو ہدایت دی کی اس ضمن میں سخت اقدامات کئے جائے ۔عید الضحیٰ کی تیاریوں کے پیش نظر سرکاری سیہادری گیسٹ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ فڈنویس نے میٹنگ طلب کی تھی۔