ظہیرآباد میں منعقدہ پروگرام سے امجد حسین پٹیل، مانک راؤاور دیگر کا خطاب
ظہیرآباد۔ جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد کے زیر اہتمام عید ملاپ تقریب کل شام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد میں زیر صدارت جناب محمد امجد حسین پٹیل ناظم ضلع سنگاریڈی جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ منعقد ہوئی۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں حاضرین جلسہ کو عید کی پرخلوص مبارکباد پیش کی اور کہا کہ رمضان قرآن کا مہینہ ہے ، قرآن مجید اللہ کی کتاب ہے یہ ساری انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید ملاپ تقریب قومی یکجہتی کی جیتی جاگتی مثال ہے اس سے ایک دوسرے کے خیالات کو جاننے کا موقع ملتا ہے۔ ان تقاریب سے امن وامان کا درس ملتا ہے۔ مہمان خصوصی جناب کے مانک راؤ نے خطاب کرتے ہوئے عید کی مبارکباد پیش کی اور جماعت اسلامی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اظہار خوشنودی کیا۔ امیر مقامی محمد ناظم اکلدین غوری، برادر راجندر پرساد، پاسٹر شری راجیا سوامی، حافظ سید افسر پاشاہ قادری خطیب مسجد وطن باغ مفتی نذیر احمد حسامی خطیب مسجد فردوس، سنگپا سدبھاؤنا فورم محمد ایوب احمد ایم پی جے، حافظ محمد شاد ویلفیر پارٹی معز الدین کانگریس پارٹی نے اپنے ملے جلے تاثرات میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے بھائی چارہ کا درس دیا۔ برادر محمد عدنان ایس آئی او کی تلاوت و ترجمانی سے آغاز ہوا۔ محمد ارشاد نے تلگو ترجمہ پیش کیا۔ سکریٹری ہندوستانی سماج عبدالجبار نے افتتاحی کلمات ادا کئے ۔ سید رؤف نے نظامت کی جبکہ معاون امیر مقامی محمد معین الدین نے اظہار تشکر پیش کیا۔