عید ملن تقریب سوشل ہیلتھ کابہترین ذریعہ

   

نئی دہلی: ماہ رمضان امبارک کا مہینہ اختتام پذیر ہونے کے بعد شوال مکرم کے مہینے کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی ملک بھر میں عید ملن تقاریب کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ اسی تناظرمیں ہفتے کو آل انڈیا یونانی طبی کانگر یس (دہلی ) کی جانب سے ذاکر نگر میں عید ملن کا پروگرام منعقد ہوا جس میں راجدھانی بھر سے یونانی ڈاکٹرس نے شرکت کی ۔اس موقع پرڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ عید ملن کی تقریب سوشل ہیلتھ کا بہترین ذریعہ ہے ۔ اپنے حلقہ اور پڑوسیوں کو اس میں شامل کرکے جہاں ایک طرف آپسی بھائی چارہ کا پیغام عام کیا جاتا ہے وہیں دوسرا پہلو سوشل ہیلتھ کا فریضہ بھی تکمیل کو پہنچتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی کے بھی تقریب منعقد کرنے کاکوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے اور اس طرح کی تقاریب میں شرکت کر شرکائمثبت پیغام بھی لے کر جاتے ہیں جنہیں عام کرنے سے معاشرہ استفادہ حاصل کرسکتا ہے ۔ڈاکٹر احسان احمد صدیقی نے کہا کہ عید ملن تقریب ہمیں آپس میں خوشیاں بانٹنے کا موقع فراہم کرتی ہیں ۔