عید میلاد النبی ؐصدر جمہوریہ کی مبارکباد

   

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے مسلمانوں کو میلادالنبی ؐ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیغمبر اسلامؐ نے محبت اور اخوت کے احساسات کو مضبوط کرنے کی ہرشخص کو تحریک دی ہے اور سماج میں برابری اور ہم آہنگی پر زور دیا ہے۔ پیغمبراسلام ؐنے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ دوسروں کے تئیں ہمدردی برتیں اور انسانیت کی خدمت کریں۔صدر جمہوریہ نے عوام سے زور دے کر کہا کہ وہ مقدس قرآن کی تعلیمات پر عمل اور پرامن سماج کی تعمیر کا عزم کریں۔