حیدرآباد ۔ 2 ستمبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ۔ اس بار عید میلاد النبی ﷺ جمعرات 28 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے ۔ چند دن قبل ہی ماہ ستمبر کے دوران بینکوں کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے 28 ستمبر کو عید میلاد النبی ؐکی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے بھی عید میلاد کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ نہ صرف شہر حیدرآباد و تلنگانہ کے مختلف شہروں میں بلکہ سارے ہندوستان میں عید میلاد النبی ﷺ کا انتہائی عقیدت و احترام سے اہتمام کیا جاتا ہے ۔ کئی پروگرامس کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے ۔