نئی دہلی: مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اندریش کمار نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن اور خاص طور پر مسلمانوں کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ تہوار لوگوں کے گھر گھر میں خوشیاں لائے اور مذہبی منافرت ختم ہو۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں جاری ایک تہینی پیغام میں کہی ہے ۔انہوں نے عیدالفطر کے مقدس موقع پر آرزو کی کہ عید کی خوشیاں چاروں طرف پھیلے اور لوگوں کو ڈھیر ساری خوشیاں میسر ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عید ہمیں بھائی چارہ اور محبت کا پیغام دیتی ہے اور دشمنی ختم کرکے اُخوت و محبت کے ساتھ رہنے کا درس دیتی ہے ۔ آئیے ہم عہد کریں کہ عید کی خوشیوں کے پیغام کو دور دور تک پہنچائیں اور ملک میں امن بھائی چارہ کو فروغ دیں اور بھائی بھائی کی طرح رہیں گے ۔