عید کا پیغام محبت ‘ اخوت اور انسانیت

   

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کا عید ملاپ پروگرام
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) ۔ آل انڈیا آیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (AIITA) تلنگانہ و ضلع حیدرآباد کی جانب سے 2 اپریل بروز جمعرات ایم۔ ایس اکیڈیمی مانصاب ٹینک پر عید ملاپ پروگرام منعقد ہوا ۔ صدارت جناب میر ممتاز علی صدر آیٹا تلنگانہ نے انجام دی ‘ مہمان خصوصی کے طور پر جناب جی رمیش ڈایریکٹر SCERT نے شرکت کی۔ دیگر شرکا میں سدانند گوڑ کنوینر JACTO و صدر STU TS ‘ جے گجیندر جنرل سکریٹری STU ‘ ملیکارجن ریڈی صدر PTA TG ‘ ستیہ ناراینا HMA ‘ یادگیری TRSMA ‘ ڈاکٹر عبدالنعیم و ریاض خان SUTA ‘ علیم بابا MTU ‘ عبدالجبار PRTU انور M.S Academy ‘ ساجد COMI ‘ نصیر الدین میڈیا سکریٹری آیٹا ‘ اظہر الدین فینانس سکریٹری ‘ محمود علی سہیل صدر آیٹا ضلع حیدرآباد اور دیگر اساتذہ تنظیموں کے کی ذمہ دار شریک تھے۔ جناب مجیب سکریٹری آیٹا تلنگانہ نے تلگو زبان میں مؤثر تقریر کی ‘ اصغر حسین نے افتتاحی کلمات ادا کیے ‘ کنوینر کی ذمہ داری سید عارف سنٹرل سکریٹری آیٹا نے انجام دی۔ اس بامقصد تقریب کا بنیادی مقصد اساتذہ برادری کے درمیان باہمی اتحاد، اخوت، ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینا تھا، تاکہ تعلیمی میدان میں درپیش چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جا سکے اور طلبہ کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکے۔ تقریب کے دوران مختلف مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں تعلیمی نظام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام اساتذہ تنظیموں کا متحد ہونا بے حد ضروری ہے۔ مقررین نے اساتذہ کے حقوق کے تحفظ، ان کی پیشہ ورانہ ترقی، اور طلبہ کے لیے معیاری تعلیم کی فراہمی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ پروگرام کے اختتام پر AIITA کی جانب سے تمام مہمانانِ گرامی، معزز مقررین اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔