عید کی تعطیلات کے دوران ہندوستانی نوجوان ڈوب کر ہلاک

   

Ferty9 Clinic

دوبئی ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں واقع ایک مشہور و معروف ساحل سمندر (بیچ) پر ایک 25 سالہ ہندوستانی نوجوان اس وقت ڈوب کر ہلاک ہوگیا جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ تیراکی کیلئے وہاں آیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ نوجوان کا تعلق ہندوستان کی ریاست کیرالا سے تھا اور اس کا نام آنند وجناردھنن بتایا گیا ہے۔ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران آنند و ام القوین آیا تھا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پہلے پہل آنندو اطمینان بخش طور پر تیرتا رہا لیکن بعدازاں کچھ موجیں اسے اپنے ساتھ بہا کر سمندر کے وسط میں لے گئیں۔ اس کے دوست جارج نے بھی ایک اونچی لہر کے آنندو کو سمندر کے وسط میں لے جانے کی توثیق کی۔ ہم نے اسے تلاش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کوشش بے سود ثابت ہوئی اور بالآخر اس کی نعش ہی ملی۔ دریں اثناء ام القوین نے جائے حادثہ پر بچاؤ اور راحت کاری ٹیم کو روانہ کیا۔ ہفتہ کے روز بھی جمیرہ بیچ پر ایک 40 سالہ شخص کے قلب پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ تیراکی کررہا تھا جس نے اس کی جان لے لی۔