عید کے خطاب میں وقف بل کے خلاف قرارداد

   

مرکزی حکومت پر مسلمانوں کی جائیدادوں کو ہڑپنے کی کوشش کا الزام، مفتی سعید اکبر کا خطاب

نظام آباد۔ یکم اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عید الفطر ضلع میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی اور وقف ترمیمی بل کے خلاف عید الفطر کے موقع پر خطیب و امام جامع مسجد مفتی سعید اکبر نے جدید عیدگاہ پر وقف ترمیمی بل کے خلاف اپنے خطبہ میں قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل مسلمانوں کے خلاف ہے دستور میں مسلمانوں کو دیے گئے حقوق کو پامال کرنے اور افیوقا جائیدادوں کی تباہی اسلاف کی وقف کردہ جائیدادوں کو منصوبہ بند طریقے سے ہڑپنے کی کوشش کو سختی کے ساتھ مخالفت کی اور اس کی مخالفت کرتے ہوئے قرارداد منظور کرنے کی خواہش کی اس موقع پر صدر نشین مائنٹیز کمیشن طارق انصاری صدر نشین اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان ،سابق ڈپٹی میر ایم اے فہیم سینیئر کانگریسی قائد سید نجیب علی ایڈوکٹ سابق کارپوریٹرز محمد مجاہد خان محمد مصباح الدین سابق معاون کارپوریٹر اشفاق احمد خان پاپا صدر یوتھ کانگریس محمد معین یونس کے علاوہ مصلییان نے اس کی تائید کی اور مرکزی حکومت سے فوری بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا عید کے موقع پر عید القدیم عید گاہ اہل حدیث دھرم پوری ہلز عید گاہ مدینہ دھرم پوری ہلز عید گاہ جبل نزد آر ٹی اے آفس ناگارم عید گاہ ڈائری فارم عید گاہ جبل کے علاوہ شہر کے مختلف مساجد میں عید کی نماز ادا کی گئی عید کے موقع پر جدید عید گاہ پر مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے عید گاہ پہنچ کر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی عید کے موقع پر پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر بندوبست کیا گیا تھا پولیس کمشنر مسٹر سائی چیتنیا نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا اور عوام کو مبارکباد بھی پیش کی پولیس کمشنر سائی چیتنیا ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کے علاوہ سابق وزیر رکن اسمبلی بالکونڈاہ مسٹر پرشانت ریڈی قانون ساز کونسل کے کویتا گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر نے عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی واضح رہے کہ گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر نے میتوں کو غسل دینے کے لیے 25 لاکھ روپے سے موبائل ویان منظور کرنے کا عید سے قبل عید گاہ کے دورے کے موقع پر اعلان کیا تھا اور اس کی منظوری عمل ولائی گئی کہہ کر عید کے موقع پر عید گاہ کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا جس پر عوام کی جانب سے اظہار تشکر کیا گیا۔