عید کے دن لڑائی، نوجوان ہلاک، نظام آباد میں افسوسناک واقعہ

   

حیدرآباد 23 اپریل (سیاست نیوز) نظام آبادشہر میں دن دہاڑے گینگ وار میں ایک نوجوان کے قتل نے سنسنی پیدا کردی۔ عید کے دن لڑائی میں ایک گروپ نے دوسرے گروپ کو سمجھوتہ کے لیے بلایا اور ان پر چاقوؤں سے حملہ کردیا۔ اس واقعہ میں ایک نوجوان کی جان چلی گئی اور دوسرا نوجوان زخمی ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق نظام آباد شہر کے ونائک نگر کے 18 سالہ ارباز خان ، بابن صاحب پہاڑ کے اظہر، عادل، راج اور پرویز کو اسی علاقے کے سہیل مرزا، سرفراز، حسین، حاجی، سمیر، شوکت اور دس دیگر کو عید کے دن ان کے درمیان ہوئی لڑائی کو ختم کرنے سمجھوتہ کے نام پر بات چیت کے لئے آنے کی دعوت دی۔ارباز خان ، اظہر اور دیگر افراد اتوار کی سہ پہر وہاں گئے اور ان دو گروہوں میں لڑائی ہو گئی۔ دونوں گروپ کی مار پیٹ سوپر مارکیٹ تک دیکھی گئی ۔اس دوران سرفراز نے اپنے پاس موجود چاقو سہیل کو دیا اور سہیل نے چند نوجوانوں پر اس سے حملہ کر دیا۔ اس واقعہ میں ارباز خان کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا گیا اور جس سے کافی خون بہہ گیا۔ ایک اور نوجوان اظہر کے گال پر چاقو سے زخم آئے۔ دونوں کو ضلع ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ارباز خان کو مردہ قرار دیا۔مہلوک کے گھر والوں کی شکایت پر چھٹویں ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں گشت شروع کردیا۔ حملہ آوروں کی پولیس تلاش شروع کردی ہے۔
سرپور ٹاون میں منی ٹینک بنڈ کے تعمیراتی کاموں کا رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے جائزہ لیا
سرپور ٹاون /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون میں جاری منی ٹینک بنڈ کے تعمیراتی کاموں کا آج رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے اپنے ہمراہ ضلع پریشد معاون سید خضر حسین رکن گرام پنچایت محمد عفت حسین کے علاوہ مقامی بی آر ایس پارٹی قائدین کے ساتھ مل کر جائزہ لیتے ہوئے مقامی عہدیداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ موسم برسات سے قبل گوتم بدھ اور منی ٹینک بنڈ کے تعمیراتی کاموں کو مکمل کرتے ہوئے مقامی عوام کو تفریح کیلئے استعمال کے قابل بنانے کا مشورہ دیا۔