نظام آباد۔ڈاکٹرمحمد ناظم علی سماجی جہد کار نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ عید قربان سال میں ایک بار آتی ہے اور ملت اسلامیہ سال میں دو مرتبہ عید مناتی ہے یکم اگست 2020کو عید قربان مقرر ہے اور نمازِ عید کے بعد جانور قربان کیا جاتاہے ایسے میں قربانی دینے والوں کو چاہئے کہ وہ محلہ اور علاقوں میں صفائی کا خاص خیال کریں ۔ مسلمان وہ ہے جو کسی کو تکلیف نہ دین پڑوس اور محلوں میں نوجوان والینٹیر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہوئے جانور کی قربانی کے بعد جو غیر مستعمل چیزیں ہیں انکو گاڑیوں میں بھر کر شہر سے دور پھینک دیں۔ پاکی آدھا ایمان ہے اور صفائی سے صحت بھی اچھی رہتی ہے کورونا کے ماحول میں صفائی کا خاص خیال رکھیںتو بیماریوں کا اندیشہ نہیں رہے گا اس موقع پر ہر مسلمان فرد اًفرداًاپنی صفائی کی ذمہ داری کو سنبھالیں تو اندیشہ خدشہ سے محفوظ رہے سکتے ہیں قربانی دیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
بودھن میں روزانہ30 افراد کا کورونا ٹسٹ
بودھن۔ بودھن گورنمنٹ ہاسپٹل میں مرض کوویڈ19 کے مشتبہ مریضوں کی جانچ کا آغاز ہونے کے بعدروزانہ پانچ تا دس افراد کی مثبت رپورٹس منظر عام پر آرہی ہیں جبکہ روزانہ 30افراد کی طبی جانچ کی جارہی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مثبت رپورٹس وصول ہونے پر انہیں بودھن ہاسپٹل میں ہی آئسولیشن وارڈ میں رکھا جارہا ہے۔ سرکل انسپکٹر پولیس بودھن کے مطابق آج کورونا وائرس سے متاثرایک مریض آئسولیشن وارڈ سے فرار ہوگیا جس کو پکڑنے کیلئے پولیس دستہ کو اس کے مشتبہ ٹھکانوں کی تلاشی لینے روانہ کیا گیا۔
