عید کے موقع پر افغان صدارتی محل میں راکٹ حملہ

   

کابل: نماز عیدالاضحیٰ کے موقع پر افغان صدراتی محل راکٹ حملوں سے گونج اٹھا۔راکٹ حملے عین اس وقت کئے گئے جب افغان صدارتی محل میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کی جارہی تھی، جس میں افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اعلیٰ اور عسکری حکام شریک تھے ۔ تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا ۔آج افغان صدارتی محل کے قریب متعدد راکٹ حملے کئے گئے ، جو کہ صدراتی محل کے قریب گرے ۔ افغان میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ راکٹ حملے ضلع پروان کے علاقے سے فائر کئے گئے ہیں جوکہ باغی علی مردان اور چمنِ ہزوری کے علاقوں میں گرے ،یہ علاقے صدارتی محل کے قریب واقع ہیں، فوری طور پر کسی گروہ نے راکٹ حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے ۔ راکٹ حملوں کے بعد کابل اور اس کے اطراف سیکیورٹی فورسز کا گشت مزید بڑھادیا گیا ہے اور لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کردیا گیا ہے ۔