ظہیرآباد۔یکم ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد میں عیدالفطر نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ اہتمام کیا گیا ظہیرآباد عیدگاہ میدان ٹھیک 8-30کو خطیب امام عیدگاہ سید ضیاء الدین قاضی نے عید کی نماز پڑھائی سابق ریاستی وزیر انچارج کانگریس پارٹی اے چندر شیکھر سٹ وین چرمین این گریدھر ریڈی متھین فرزند رکن اسمبلی کے مانک راو نے عیدگاہ پہنچ کر سابق انڈسٹریل کارپوریشن چرمین محمد تنویرالدین اور مسلمانوں سے بغیگر ہوکر عید کی مبارکباد پیش کی ایم پی ظہیرآباد سریش کمار شٹکار نے کانگریس قائدین میر جاوید علی جے جے کنسٹرکشن سینئر کانگریس گریس قائد محمد صدرالدین غوری کے مکانات پہنچ کر عید سعید کی مبارکباد پیش کی سابق ریاستی وزیر چندر اے شیکھر سریش کمار شٹکار نے کہا کہ عیدالفطر مسلمانوں کی دو ایسی عیدیں جس میں ہندو مسلم بغلگیر ہوکر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہندو مسلم قومی یکجہتی کو فروغ کا ثبوت دیتے ہیں،اس موقع پر عیدگاہ کمیٹی صدر عبدالماجد لقمان سابق نائب صدرنشین بلدیہ سیف الدین غوری سیف صدر ہری مسجد ایوب صدر ایم پی جے ناظم الدین غوری امیر مقامی جماعت اسلامی ہند خواجہ میاں سابق نائب صدر بلدیہ جمیل آحمد جہانگیر قریشی سابق کونسلر بلدیہ یونس سابق کونسلر بلدیہ سابق نمائندہ کونسلر بلدیہ اطہر غوری محمد معیز سابق کوآپشن ممبر عنایت علی کانگریس نعیم غوری کے علاوہ دیگر سرکردہ قائدین موجود تھی۔