عید کے موقع پر صفائی کے انتظامات کیلئے میونسپل کمشنر کو یادداشت

   

Ferty9 Clinic

کاماریڈی ۔ جنرل سکریٹری جمعیت العلماء کاماریڈی سید عظمت علی نے آج میونسپل کمشنر کاماریڈی مسٹر دیویندر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ایک تفصیلی یادداشت پیش کی اور عیدالاضحی کے موقع پرصفائی کے خصوصی انتظامات انجام دینے کا مطالبہ کیا ۔ سید عظمت علی نے اپنی یادداشت میں کہا کہ کرونا کے پیش نظر حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر صفائی کے انتظامات کئے جارہے ہین لیکن عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے اور جانوروں سے حاصل ہونے والے فضلاء کی نکاسی ناگزیر ہے لہذا گھر گھر پہنچ کر کچرا حاصل کریں اور جہاں جہاں پر بھی بڑے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے ان مقامات سے فضلا ء کی منتقلی کیا جائیگا اور ڈمپنگ یارڈ کو منتقل کریں تاکہ کسی قسم کی گندگی پھیل نہ سکے ۔ گندگی سے وبائی امراض بھی پیدا ہوتے ہیں لہذا صفائی کے خصوصی انتظامات اور مساجد و مدارس کے اکناف علاقوں میں صفائی کے کام کو انجام دینے کی خواہش کی ۔ کمشنر میونسپل نے اس خصوص میں جائزہ لیتے ہوئے اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔