حیدرآباد: موسم بارش کی وجہ سے یہ کہا جارہاتھا کہ اس بقر عید کے موقع پر ریاستی حکومت عید گاہ میں مصلیو ں کی راحت پہنچانے کے لئے کیا اقداما ت کرتی ہیں۔ا س ضمن میں بات کرتے ہوئے تلنگانہ وقف بورڈ چیرمین محمد سلیم نے کہا کہ 12اگست کو واقع بقر عید کے موقع پر میرعالم عیدگاہ پر واٹر پروف خیمے نصب کئے جائیں گے تاکہ بارش کی وجہ سے مصلیو ں کو کوئی تکلیف کا سامنا نہ ہو۔
محمد سلیم نے کہا کہ اس خصوص میں عظیم تر بلدیہ حیدرآباد، حیدرآباد واٹر بورڈ، محکمہ برقی او رمحکمہ پولیس کے تعاون سے اقدامات کریں گی۔ واضح رہے کہ 12اگست کو بقر عید واقع ہے۔ اس دن مسلمان عید گاہ پہنچ کر عید کی نماز ادا کرتے ہیں او ران کی تعداد ہزارو ں کی تعداد میں ہوتی ہے۔