آرمور۔عید الاضحی کے موقع پر نمائندہ کونسلر وارڈ نمبر 17 سید فیاض کی نگرانی میں مسجد سکینہ اور دیگر مساجد کی صاف صفائی کرتے ہوئے سینٹائیز کیا گیا اور وارڈ 17 میں جراشیم کش ادویات کا چھڑکاؤ عمل میں لایا گیا اسکے علاوہ میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون کی قیادت میں مسلم اقلیتی کونسلرس کی زیر نگرانی اقلیتی علاقوں میں مساجد اور محلہ جات میں صاف صفائی کے اقدامات کئے جارہے ہیں اس موقع پر نمائندہ کونسلر سید فیاض نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رکن اسمبلی آرمور وہPUCچیرمین جیون ریڈی کی ہدایت پر صاف صفائی اور ترقیاتی کام انجام دیے جارہے ہیں۔