حیدرآباد 29 ڈسمبر (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ پولیس نے حیدرآباد کے 2 یو ٹیوبرس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق کروناکر موگنا اور پروین کمار دونوں یوٹیوبرس نے حال ہی میں عیسائی برادری اور پولیس کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کئے تھے جس پر ان کے خلاف بھارتیہ نیاسناہیتا (BNS) کی دفعہ 352 کے تحت امن کی خلاف ورزی پر اُکسانے کے ارادے سے جان بوجھ کر توہین کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پنجہ گٹہ پولیس نے امیرپیٹ میں یوٹیوب کے دفتر کا معائنہ کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جس پر پولیس کو پتہ چلا کہ کروناکر نے اپنے یوٹیوب چیانل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں عیسائی برادری کو اُکسانے والے اس طرح کے تضحیک آمیز تبصرے کئے گئے تھے۔ ایک اور شخص جس کی شناختی للت کمار کے طور پر کی گئی جس کو بھی پولیس کے خلاف پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن میں عوام کے لئے غیر حساس تبصرے کرکے کروناکر کی تائید کرتے ہوئے پایا گیا۔ پولیس نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے کسی بھی شخص کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا جس سے کسی بھی کمیونٹی کی توہین یا جذبات کو ٹھیس پہنچے۔ آج کل سوشل میڈیا پر صرف اپنی تشہیر اور عوام میں پہچان بنانے اور مشہور ہونے کے لئے نوجوان کسی بھی شخص کے خلاف یا پھر غیر سماجی کام کرتے ہوئے یو ٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کررہے ہیں۔ نوجوان سوشل میڈیا سے جتنی دوری اختیار کریں گے ان کے لئے بہتر ہوگا۔ سوشل میڈیا نوجوان نسل پر مکمل حاوی ہوچکا ہے۔ اس لعنت سے باہر آنا نوجوانوں کے لئے ناممکن ہوگیا ہے۔ (ش)