لکھنؤ۔ یوپی کے جھانسی ریلوے اسٹیشن پر اتکل ایکسپریس سے سفر کررہی دو راہباؤں اور دو لڑکیوں کے ساتھ بدسلوکی معاملہ میں ملزم انچل اڑجریا اورپرگیش امریا کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔جی آر پی کے سی او این کے منصوری نے جمعہ کو بتایا کہ دونوں ملزمان کو دیرشب گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ واضح ہو کہ19 مارچ کو اتکل ایکسپریس سے سفرکر رہے کچھ ہندو مذہبی تنظیموں کے کارکنان نے جی آر پی کو اطلاع دی تھی کہ دو راہبہ اپنے ساتھ دولڑکیوں کو لے کرجا رہی ہیں۔ کارکنان نے راہباؤں پر لڑکیوں کو تبدیلی مذہب کیلئے لے جائے جانے کا شبہ ظاہرکیا تھا۔
