31 جولائی سے آن لائین درخواستیں
حیدرآباد ۔28۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ کرسچن میناریٹیز فینانس کارپوریشن نے عیسائی طبقہ کے مستحق افراد کے لئے صد فیصد سبسیڈی پر مبنی ایک لاکھ روپئے کی امدادی اسکیم کیلئے آن لائین درخواستیں طلب کی ہیں۔ مینجنگ ڈائرکٹر کارپوریشن کانتی ویسلی نے بتایا کہ آن لائین درخواستیں ویب سائیٹ www.tsobmms.gov.in پر داخل کی جاسکتی ہیں۔ تمام مستحق کرسچن افراد جن کی امور21 تا 55 سال کے درمیان ہے، ان کی سالانہ آمدنی دیہی علاقوں میں دیڑھ لاکھ روپئے اور شہری علاقوں میں دو لاکھ روپئے ہونی چاہئے ۔ دلچسپی رکھنے والے کرسچن طبقہ کے مستحق افراد 31 جولائی تا 14 اگست شام 5 بجے تک آن لائین درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے متعلقہ ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفیسر یا پھر کارپوریشن کے دفتر سے فون نمبر 040-23391067 پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔
