حیدرآباد۔/24 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے 6 اعلیٰ عہدیداروںکو توہین عدالت کے مقدمہ میں راحت دیتے ہوئے 6 ماہ کی قید کے سنگل جج کے احکامات کا کالعدم کردیا ہے۔ جن چھ اعلیٰ عہدیداروں کو اس فیصلہ سے راحت ملی ہے ان میں اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ جنگلات، پرنسپل کنزرویٹر آف فاریسٹ، ڈیویژنل فاریسٹ آفیسر، ڈسٹرکٹ کلکٹر رنگاریڈی اور ایڈیشنل کلکٹر رنگاریڈی شامل ہیں۔ گزشتہ 12 برسوں کے دوران عدالت کے احکامات کو نظرانداز کرنے کا سخت نوٹ لیتے ہوئے جسٹس ٹی امرناتھ گوڑ نے چھ ماہ کی قید اور 2 ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ سنگل جج کے احکامات کو چیلنج کرتے ہوئے عہدیداروں نے اپیل دائر کی اور کہا کہ عدالت کے احکامات کے 5 برس بعد توہین عدالت کا مقدمہ دائر کیا گیا۔ دلائل کی سماعت کے بعد ڈیویژن بنچ نے سنگل جج کے احکامات کو کالعدم کردیا۔R
