غار حرا لے جانے کیلئے کیبل کار کا منصوبہ تکمیل کے قریب

   

ریاض : زائرین حج وعمرہ کو غار حرا لے جانے کے لیے کیبل کار کا منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا۔ سعودی حکومت نے 2025 ء تک کیبل کار سسٹم شروع کرنے کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے جو کہ تاریخی مقامات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ منصوبے کو بنانے والی کمپنی سمایا انویسٹمنٹ کمپنی کے سی ای او فواز المحریج نے اعلان کیا ہے کہ غار حرا تک کیبل کار پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور آئندہ برس تک زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔واضح رہے کہ غار حرا مکہ مکرمہ میں جبل النور پر 634 میٹر کی بلندی پر اور مسجد الحرام سے تقریباً 4 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔