غازی آباد میں تلواریں تقسیم کی گئی، ہندو رکشا دل کے 10 کارکن گرفتار

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ : 30 دسمبر (ایجنسیز) اترپردیش کی غازی آباد پولیس نے پیر کے روز ہندو رکشا دل سے وابستہ افراد کی جانب سے تلواریں تقسیم کرنے اور لوگوں کو مبینہ حملوں کے خلاف‘‘اپنا دفاع’’کرنے کی ترغیب دینے والی ویڈیوز کا نوٹس لیتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی بنیاد پر کی گئی۔اتُل کمار سنگھ، اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی)، شالیمار گارڈن سرکل نے بتایا کہ پیر کو گروپ سے جڑے 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر میں پنکی چودھری، چیف ہندو رکشا دل کا نام بھی شامل ہے، جو فی الحال مفرور ہے۔پولیس کے مطابق شالیمار گارڈن پولیس اسٹیشن میں 16 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جن میں پنکی چودھری بھی شامل ہیں۔