غازی آباد ۔ 4ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) غازی آباد کالج میںایک سابق طالب علم کی منگل کے دن کالج کی عمارت کے احاطہ میں فائرنگ کے نتیجہ میں دو طالب علم زخمی ہوگئے ۔ کسی معمولی بات پر اس سابق طالب علم نے اپنی پستول سے کئی گولیاں چلائیں ۔ پولیس کے بیان کے مطابق ’’ ایک طالب علم کے پیٹ میں گولی لگ گئی اور دوسرے طالب علم کے پاؤں کی انگلیاں کو گولی لگنے سے زخمی ہوئیں ۔