غازی آباد کورٹ میں فائرنگ‘ ایڈوکیٹ کا قتل

   

نئی دہلی : اتر پردیش کے غازی آباد کی عدالت کے چیمبر میں ایک ایڈوکیٹ پر فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا گیا۔ یہ سنسنی خیز واردات کل پیش آئی۔پولیس ذرائع کے مطابق ایڈوکیٹ مونوچودھری اپنے چیمبر میں کھانا کھا رہے تھے کہ اسی وقت ایڈوکیٹ کا حلیہ بنائے ہوئے بندوق کے ساتھ وہاں پہنچنے والے حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایڈوکیٹ کی موت ہو گئی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی عہدیدار مقام واقعہ پر پہنچ گئے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔