غازی پور سرحد پر کسانوں کو دہلی جانے سے روک دیا گیا

   

نئی دہلی : غازی پور کے قریب دہلی اترپردیش سرحد پر احتجاجی کسانوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔ یہ کسان پولیس رکاوٹوں کو توڑ کر دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ بعدازاں پولیس نے صورتحال کو قابو میں کرلیا۔ بھارت کسان یونین کے صدر پون کھٹنا نے کہا کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر فیصلہ نہیں کیا گیا تو ہم مختلف مقامات پر تمام رکاوٹوں کو توڑ دیں گے اور دہلی میں داخل ہوں گے۔ دہلی جانے والی سرحدوں پر پولیس کی بھاری جمعیت کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان مقامات پر رکاوٹوں کا جال کھڑا کردیا گیا ہے۔ صبح میں جب کسانوں نے ایکسپریس وے کو بند کردیا تو پولیس حرکت میں آگئی۔ غازی آباد کے ایس پی گیانیندرا سنگھ نے کہا کہ پولیس کو توقع ہیکہ یہ رکاوٹیں بہت جلد دور ہوجائیں گی۔