غازی پور میں نقل مافیا کے خلافاین ایس اے کا اطلاق

   

غازی پور: اترپردیش کے ضلع غازی پور میں یوپی بورڈ کے امتحان میں نقل کرنے کے ملزمین کو گرفتار کر کے ان کے خلاف این ایس اے کے تحت کاروائی کی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ اترپردیش سیکنڈر ایجوکیشن کونسل کے ذریعہ جاری انٹرمیڈیٹ اور ہائی اسکول کے امتحانات میں نقل کرانے والے تعلیم مافیا اور بین ریاستی گروہ کے رکن سنیل سنگھ، اجیت پرتاپ سنگھ اور اونکار ناتھ سنگھ کو پولیس و سوات ٹیم کی مشترکہ ٹیم نے گرفتارکیا ہے ۔ ان کے علاوہ گروہ کے سرغنہ اور ایک کالج کے پرنسپل اور نو فرضی امیدواروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ سبھی ملزمین کے خلاف دفعات 419، 420، 467، 468، 471، 120بی کے تحت کاروائی کی گئی ہے ۔