یلاریڈی ۔ مستقر یلاریڈیپر Mepma آر پی روی کمار پر نسواں ندھی کی رقم غبن کرنے کا گروپ رکن خاتون لکشمی نے 30 مارچ کو ضلع کلکٹر سے شکایت کی تھی اور میپما آر پی کے خلاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیاجس پر بانسوارہ نسواں ندھی منیجر گنگادرام ٹی ایم سی شیوا شنکر گذشتہ دو ماہ سے تحقیقات کے نام پر وقت گذاری کرنے پر روزآنہ آر پی روی کمار کے گھر جاکر گروپ خواتین اپنی ادائیگی رقم کیلئے دباؤ ڈالنے سے روی کمار دلبرداشتہ ہوکر نیند کی گولیاں کھاکر اقدام خودکشی کی جس سے افراد خاندان نے کلکٹر سے شکایت کی اور الزام عائد کرتے ہوئے گروپ خاتون لکشی کی شاپ کو جاکر اس کے شوہر رامیشور راؤ پر حملہ کرتے ہوئے گالی گلوج کی اور روی کمار کے اقدام خودکشی کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ۔ جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ روی کمار نے آر پی ہونے کا غلط استعمال کرتے ہوئے گروپ خواتین کے قرض ادئیگی کیلئے جمع کی جانے والی کثیر رقم کا غبن کیا ہے اور اس کے گروپ خواتین کے پاس کافی ثبوت بھی ہیں ۔ ارباب مجاز کا اس کے خلاف کارروائی نہ کرنا بھی معنی خیزہے ۔ گروپ ارکان کے پاس سے قرض ادائیگی کی رقم کی قسطیں وصول کرنا اور بینک میں جمع نہ کرنا اس طرح کی ارکان کی رقم غبن کرنے کا انکشاف ہونے پر ہی تمام ثبوتوں کے ساتھ رامیشور راؤ کی بیوی لکشمی نے کلکٹر سے شکایت کرکے تحقیقات کی اور ان کی جمع کی گئی رقم واپس دلانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ رقم غبن کرنے کا راز فاش ہونے پر ہی روی کمارنے اقدام خودکشی کی اور اس کے افرادخاندان والوں نے الٹا وار کرکے معاملہ کو دوسری شکل دینیکی کوشش کی ہے۔ اقدام خودکشی کرنے سے قصوروار بے گناہ نہیں ہوجاتا ۔ اعلی عہدیدار جامعہ تحقیقات کرنے ذمہ دار روی کے خلاف سخت کارروائی کرے ۔ ورنہ عوام کا روپیہ لوٹنے کا ہے سلسلہ یوں ہی جاری رہے گا ۔ مظلوم لکشمی کی گروپ بک میں روی کو ہر ماہ رقم ادا کرنے کا اندراج ہے ۔ پھر بھی رقم ادا نہ کی گئی ۔