نئی دہلی6مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے جمعہ کے روزکرناٹک کے شہر بیدر میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے ا ے ) اور قومی شہری رجسٹر (این آر سی) کے خلاف ڈرامہ پیش کرنے والے اسکول، اساتذہ اور ڈرامہ میں حصہ لینے والی بچی کی ماں کے خلاف درج غداریٔ وطن کا مقدمہ مسترد کرنے کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو مسترد کر دیا۔ سماجی کارکن یوگیتا بھائنا کی عرضی میں اس قانون کے غلط استعمال سے نمٹنے کے لیے میکانزم بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔